سورة الإنسان - آیت 6

عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے بندے پیتے ہیں اس کی نالیاں (اپنے ڈیروں میں) لے جاتے ہیں

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ شربت ان کو ایک ایسے چشمے سے ملے گا جس پر اللہ کے مقبول بندے انبیاء کرام واولیاء عظام پیتے ہوں گے اپنی مرضی موافق ان کو پھرہ لیا کریں گے یعنی بیٹھک میں جائیں گے تو وہاں لگوا لیں گے بالاخانہ پر جائیں گے تو وہاں پہنچا لیں گے جس طرح آج کل بڑے بڑے شہروں میں نلکے ہیں جہاں کوئی چاہے پہنچا دیا جاتا ہے