سورة القيامة - آیت 6

يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہے ؟

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اگر کوئی اسے سمجھائے کہ میاں ! کیا کرتے ہو قیامت کے روز اللہ کو کیا منہ دکھا ئو گے تو پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہوگا بلکہ سمجھانے والوں کو کہتا ہے تم لوگ اپنی بھول بھلیوں میں پھنسے ہو قیامت ہوگی۔ جزا سزا ہوگی بہشت ہوگی دوزخ ہوگی مارے میاں۔ ؎ دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے