سورة المدثر - آیت 49

فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پر انہیں کیا ہوا کہ نصیحت سے منہ موڑتے ہیں ؟۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

وہ تو اپنی بھگتیں گے بھلا ان موجودہ لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ نصیحت کی بات قرآن شریف سے منہ پھیر رہے ہیں