سورة المدثر - آیت 37

لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اس کے لئے جو تم میں سے آگے بڑھنا یا پیچھے رہنا چاہیے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

خاص کر ان لوگوں کو جو نیک کام میں آگے بڑھنا یا بخوف عذاب برے کام سے پیچھے ہٹنا چاہیں کیونکہ ڈرانا ایسے ہی لوگوں کو مفید ہوتا ہے دوسرے لوگ سن لیتے ہیں مگر ان کی کج روی کی وجہ سے ان کو اثر نہیں ہوتا۔