سورة الجن - آیت 28
لِّيَعْلَمَ أَن قَدْ أَبْلَغُوا رِسَالَاتِ رَبِّهِمْ وَأَحَاطَ بِمَا لَدَيْهِمْ وَأَحْصَىٰ كُلَّ شَيْءٍ عَدَدًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تاکہ وہ جانے کہ ان کے رسولوں نے اپنے رب کے پیغام پہنچائے ہیں ۔ اور ان کے پاس ہے قابو میں رکھا ہے اور ہر شئے کی (ف 1) شمار گن رکھی ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
تا کہ اللہ اس رسول پر ظاہر کر دے کہ ان فرشتوں نے اپنے رب کے پیغامات پورے پورے پہنچا دئیے اور اللہ کو ذاتی علم تو ہر چیز کا ہے کیونکہ اس نے ان کے پاس کی ساری چیزوں پر علمی احاطہ کیا ہوا ہے اور ہر چیز کو ایک ایک کر کے گن رکھا ہے۔