سورة الجن - آیت 25
قُلْ إِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ مَّا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُ رَبِّي أَمَدًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تو کہہ میں نہیں جانتا کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ قریب ہے یا میرا رب اس کے لئے ایک مدت کی حد ( مقرر) کرے گا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یہ سن کر فورا کہیں گے کہ تم جس عذاب سے ڈراتے ہو وہ کیسا ہوگا اس لئے اے نبی تو ان کو کہہ کہ میں نہیں جانتا کہ تمہارا موعودہ عذاب قریب ہے یا میرا پروردگار اس کو دور کر دے گا