سورة الجن - آیت 15
وَأَمَّا الْقَاسِطُونَ فَكَانُوا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور وہ ظالم ہیں وہ ہی جہنم کا ایندھن ہوئے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور جو سیدھی راہ سے ٹیڑھے ہیں یعنی اللہ کی رضا جوئی کی پروا نہیں کرتے وہ جہنم کا ایندھن ہوں گے کیونکہ کفروشرک اور بدکار کا نتیجہ یہی ہے