سورة الملك - آیت 1

تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بڑی برکت والا ہے وہ جس کے ہاتھ میں بادشاہت ہے اور وہ ہر شئے پر قادر (ف 1) ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

بڑی برکت والا وہ اللہ جس کے قبضے میں تمام ملک کی حکومت ہے اور وہ ہر ایک کام پر قدرت رکھتا ہے جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے فنا کردیتا ہے