سورة التغابن - آیت 10

وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جو کافر ہوئے انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ۔ وہی دوزخی ہیں اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ اور وہ بری جگہ ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور ان کے مقابل جنہوں نے ہماری (اللہ کی) ذات یا صفات سے انکار کئے اور ہماری آیات آفاقی یا قرآنی کی تکذیب کئے ہوں گے خواہ وہ کسی رنگ میں ہوں گے۔ وہ جہنمی ہوں گے ہمیشہ اس میں رہیں گے کوئی شخص ان کو اس عذاب سے نہیں نکال سکے گا وہ جہنم بہت بری جگہ ہے اس بری جگہ میں برے لوگ ہی جائیں گے۔