سورة الصف - آیت 10

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ تِجَارَةٍ تُنجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

مومنو ! میں تمہیں ایک سوداگری (ف 1) بتاؤں ؟ کہ تمہیں دکھ کی مار سے بچائے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پس اے نبی تو ان کی باتوں کی پرواہ نہ کر یہ کام ہمارے ہاتھ میں سونپ دے اور ایمانداروں کو اپنی تعلیم پہنچانے کو کہہ کہ اے ایمان والو میں تم کو ایک ایسی تجارت بتائوں ؟ جو تم لوگوں کو دکھ کے عذاب سے چھڑا دے غالباً تمہارا ولی مقصد یہی ہوگا کہ جس طرح ہو ہم عذاب الیم سے چھوٹ جائیں