سورة الحشر - آیت 23

هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ اللہ وہ ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بادشاہ ہے پاک ذات سے تمام عیبوں سے سالم ہے امن دینے والا نگہبان ہے غالب ہے زبردست سے برائی والا ہے ۔ اللہ اس سے پاک جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور سنو ! اس کی معرفت یہ ہے کہ وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ دنیا کا حقیقی بادشاہ ہے بادشاہوں کے ہر ایک عیب ظلم غفلت وغیرہ سے پاک ہے دنیا کے بادشاہوں کی طرف چند روز نہیں بلکہ اسکی ذات اور اس کا نام سلامتی والا ہے دناق کو امن اور سلامتی دینے والا وہی ہے سب کا فنا ہونے سے نگہبانی کرنے والا وہی سب پر غالب بگڑی کو سنوارنے والا بہت بڑائی والا جن جن باتوں میں لوگ شرک کرتے ہیں اللہ ان سے بالکل پاک ہے ان کی شرک آمیز باتوں کا اثر اس تک نہیں پہنچتا اور نہ پہنچ سکتا ہے۔