سورة الحشر - آیت 19

وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنسَاهُمْ أَنفُسَهُمْ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان کی مانند نہ ہو جو اللہ کو بھول گئے ۔ پھر اللہ نے ان کے نفس انہیں بھلا دیئے وہی فاسق ہیں

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور ان لوگوں کی طرح نہ بنو جو اللہ کو بھول بیٹھے یعنی اللہ سے ایسے مستغنی ہوگئے گویا وہ اللہ کو جانتے ہی نہیں نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ نے اپنی توفیق خاص کا تعلق ان سے ہٹا کر ان کے نفس ان کو بھلا دئیے وہ اپنی فکر نہیں کرتے ایسے لوگوں کی پہچان یہ ہے کہ وہ کھلے بندوں بلا خوف اور بلا روک ٹوک بدکاریاں کرتے ہیں اس لئے ایسے ایسے لوگوں پر الٰہی حکم لگ چکا ہے کہ یہی لوگ بدکار ہیں۔