سورة المجادلة - آیت 21

كَتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي ۚ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اللہ لکھ چکا ہے کہ میں اور میرے رسول ہی غالب رہیں گے ۔ بےشک اللہ زور آور زبردست ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اللہ نے یہ لکھ رکھا ہے یعنی علم الٰہی میں مقرہ ہے کہ بمقابلہ ان مخالفوں کے میں اور میرے رسول ہی غالب ہوں گے یعنی دین الٰہی پھلے ع گا اور انکے منصوبے سب فنا ہوجائیں گے بے شک اللہ تعالیٰ سب سے قوی اور سب پر غالب ہے اسکے ارادہ میں کوئی مانع نہیں ہوسکتا اس کے فعل پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔