سورة الحديد - آیت 15

فَالْيَوْمَ لَا يُؤْخَذُ مِنكُمْ فِدْيَةٌ وَلَا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ مَأْوَاكُمُ النَّارُ ۖ هِيَ مَوْلَاكُمْ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پس آج نہ تم سے فدیہ قبول کیا جائیگا اور نہ کافروں ہی سے (قبول) ہوگا تمہارا ٹھکانا آگ ہے وہی آگ تمہاری رفیق ہے اور برا ٹھکاناہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پس آج قیامت کے روز تم جیسے باطنی کافروں سے اور نہ دوسرے ظاہری کافروں سے مالی عوض لیا جائے گا۔ اس لئے کہ تمہارا سب کا ٹھکانہ جہنم ہے یہی جہنم گویا تمہاری رفیق ہے اور سن رکھو کہ وہ بہت بری جگہ ہے۔