آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَأَنفِقُوا مِمَّا جَعَلَكُم مُّسْتَخْلَفِينَ فِيهِ ۖ فَالَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَأَنفَقُوا لَهُمْ أَجْرٌ كَبِيرٌ
اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس مال میں سے جس میں اللہ نے تمہیں نائب کیا ہے ۔ خرچ کرو ۔ پھر جو تم میں سے ایمان لائے اور انہوں نے خرج کیا ۔ ان کے لئے بڑا اجر ہے۔
پس تم اے لوگو ! ایسے اللہ پر اور اس کے رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یقین کرو یہ جان لو کہ جو کچھ وہ کہتے ہیں ٹھیک ہے جو وعدہ کرتے ہیں سچ ہے ضرور ہو کر رہے گا اور ان پر ایمان لا کر ان کے حکم کے موافق اللہ کی راہ میں وہ چیزیں خرچ کرو جن کا تم کو اس اللہ نے مالک کیا ہے اس سے غریبوں کی حاجت روائی ہوگی اور تمہارے نام پر اطاعت لکھی جائے گی پس جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور نیک کاموں میں خرچ کرتے ہیں ان کے لئے یقینا بہت بڑا اجر ہے۔ تم ایک ایک کے دس گنا۔ ستر گنا۔ سات سو گنا۔ بلکہ زیادہ تک پائو گے۔