سورة الرحمن - آیت 72
حُورٌ مَّقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
گورے رنگ کی ہیں جو خیموں میں رکی بیٹھی ہیں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
سنو ! وہ عورتیں بڑی خوبصورت گورے رنگ کی حوریں ہوں گی جو ان باغوں میں بعد سیر وتفریح کے شاہی بیگمات کی طرح خیموں میں پردہ نشین ہوں گی کیا مجال کوئی غیر ان کو دیکھ سکے۔