سورة الرحمن - آیت 61

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے ؟

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

وہ عورتیں ایسی خوبصورت ہوگی وہ بھی انہی چشموں سے ہوں گی پھر تم پروردگار کی کس نعمت کی تکذیب کرتے ہو۔ تو پھر تم اپنے پروردگار کی کون سی نعمت کا انکار کرتا ہو بتائو تو کیا اس نے تمہیں پیدا نہیں کیا۔ اس نے تم کو صحت اور تندرستی نہیں دی۔ اس نے تم کو رزق اور عافیت نہیں بخشی۔ آخر کہو تو سہی کیا کچھ نہیں دیا؟ دنیا میں دیا آخرت میں دوبہشت دینے کا وعدہ کیا۔