سورة الرحمن - آیت 43
هَٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ وہ دوزخ ہے ۔ جسے مجرم جھٹلاتے تھے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
جب ایسے لوگ جہنم میں ڈالے جائیں گے تو ان کو کہا جائے گا یہی وہ جہنم ہے جس کی مجرم لوگ تکذیب کرتے تھے۔