سورة الرحمن - آیت 27
وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور تیرے رب کی ذات باقی رہ جائیگی ۔ یہی بزرگی اور عظمت (ف 2) والی ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور تمہارے پروردگار کی ذات با برکات با جلال وباعزت باقی رہے گی اس پر فنا نہ کبھی آئے گی نہ آسکتی ہے کیونکہ وہ واجب الوجود قائم بالذات ناقابل فنا ہے۔