سورة الرحمن - آیت 20
بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ان کے درمیان ایک پردہ ہے اور دونوں زیادتی نہیں کرتے (اپنی اپنی حد سے)۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ان کے بیچ میں ایک قدرتی رکاوٹ ہے کہ ایک دوسرے میں گھستے نہیں۔ میٹھے کا پانی میٹھا اور کڑوے کا کڑوا برابر چلا جاتا ہے