سورة الرحمن - آیت 13
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر تم دونوں (یعنی جن اور آدمی) اپنے رب کی کون کون سی نعمتیں جھٹلاؤ گے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پھر تم اے جنو ! اور انسانو ! اللہ کی کس نعمت کی تکذیب اور انکار کرتے ہو۔ یا کرسکتے ہو۔