سورة الرحمن - آیت 6
وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور بوٹیاں اور درخت سجدہ میں مشغول ہیں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اسی طرح جڑی بوٹیاں اور بڑے بڑے تنہ دار درخت کو سجدہ کرتے یعنی اس کے حکمبردار ہیں کئی لوگ بے عقلی سے درختوں کو پوجنے لگ جاتے ہیں۔ حالانکہ یہ بھی اللہ کی مخلوق ہیں