سورة القمر - آیت 55
فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
صاحب قدرت بادشاہ کے پاس سچی بیٹھک میں بیٹھیں گے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
دنیا کے اصل مالک قادر مطلق بادشاہ کے پاس ہوں گے اور جو ان کے بر خلاف کافرو مشرک ہوں گے وہ ابدی سزا میں رہیں گے پس یہ نتیجہ ہوگا اس فیصلہ کا جو اللہ تعالیٰ اپنے فرمانبردار اور نافرمان بندوں میں کرے گا۔