سورة القمر - آیت 34
إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا إِلَّا آلَ لُوطٍ ۖ نَّجَّيْنَاهُم بِسَحَرٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی ۔ مگر لوط کے گھر والے کہ ان کو سحری کے وقت نجات دی۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پس پھر ہم (اللہ) نے ان پر خوب پتھرائو کیا۔ جس سے دے سب کے سب تباہ ہوگئے۔ مگر لوط کے اتباع کو ہم (اللہ) نے صبح کے وقت اپنی مہربانی سے بچا لیا ان کو ذرہ آنچ نہ آنے پائی۔