سورة القمر - آیت 33
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ بِالنُّذُرِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
قوم لوط نے ڈرانے والوں کو جھٹلایا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور ایک تاریخی واقعہ سنو ! حضرت لوط (علیہ السلام) کی قوم نے بھی سمجھانے والوں کو جھٹلایا ان میں یہ عادت تھی کہ بجائے عورتوں کے لڑکوں سے شہوت رانی کیا کرتے جو منشا قدرت کے خلاف ہے حضرت لوط نے ہرچند ان کو سمجھایا مگر وہ نہ مانے پر نہ مانے