سورة القمر - آیت 32
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہم نے سمجھنے کے لئے قرآن کو آسان کردیا ہے ۔ سو کوئی نصیحت پکڑنے والا ہے ؟۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ایسے لوگوں کے واقعات ہم نے بغرض نصیحت بتائے ہیں اور اسی لئے ہم (اللہ) نے قرآن مجید کو بغرض نصیحت آسان کیا ہے۔ کیا تم میں سے کوئی نصیحت پانے والا ہے؟