سورة القمر - آیت 26
سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْأَشِرُ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ان کو عنقریب (مرے ہی) معلوم ہوجائیگا کہ جھوٹا شیخی باز کون تھا
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ہم (اللہ) نے صالح کو تسلی دی کہ ان کی بے ہودہ بکواس سے تو دل تنگ نہ ہو۔ عنقریب کل ہی ان کو معلوم ہوجائے گا کہ جھوٹا لپاٹیا اور خود پسند کون ہے