سورة القمر - آیت 22

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہم نے سمجھنے کے لئے قرآن کو آسان کردیا ہے سو کوئی نصیحت پکڑنے والا ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

چونکہ ہمارے ہاں قانون ہے کہ ہم بغیر تبلیغ کرنے کے کسی کو تباہ نہیں کیا کرتے اس لئے تبلیغ مقدم ہے۔ لہذا ہم نے قرآن مجید کو نصیحت کے لئے بہت آسان کیا ہے تاکہ سمجھنے والا اس کو سمجھے کیا کوئی ہے سمجھنے والا؟ کہ اس پر توجہ دے۔