سورة القمر - آیت 15
وَلَقَد تَّرَكْنَاهَا آيَةً فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہم نے عقوبت کو ایک نشان رہنے دیا پس کیا کوئی نصیحت پکڑ نے والا ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور ہم نے اس بیڑی کو اور اس کے واقعہ کو دنیا کے لئے نشان قدرت اور علامت نبوت بنایا پس ہے کوئی نصیحت پانیوالا ؟ جو اس واقعہ سے نصیحت پائے