سورة القمر - آیت 14
تَجْرِي بِأَعْيُنِنَا جَزَاءً لِّمَن كَانَ كُفِرَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی ، اس شخص کا انتقام لیا گیا تھا ۔ جس کا انکار کیا گیا تھا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
وہ کشتی ہمارے حکم سے ہمارے سا منے چلتی تھی۔ جدھر کو ہم چلاتے وہ چلتی کیا مجال کہ انچ بھر بھی ادھر ادھرہو جائے۔ یہ سارا واقعہ کفار کی ہلاکت اور اتباع نوح کی نجات اس شخص یعنی نوح کے صبرو شکیب کے بدلہ میں ہوا جس کی بے قدری کی گئی تھی یعنی حضرت نوح ( علیہ السلام) کی تعلیم سے روگردانی اور انکار کا عوض ان کو ملا