سورة القمر - آیت 12

وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَىٰ أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور زمین سے چشمے جاری کردیئے ۔ پھر پانی ایک کام پر ہو مقدر ہوا تھا مل گیا

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور زمین کو چشموں کی طرح بہادیا یعنی سطح زمین پر پانی پھوٹ پڑا۔ پھر تو پانی اپنے اندازہ پر پہنچ گیا۔ جس اندازہ پر ان لوگوں کی ہلاکت مقدر تھی چناچہ اس پانی کے ساتھ سارے مخالف تباہ و برباد ہوگئے