سورة القمر - آیت 8

مُّهْطِعِينَ إِلَى الدَّاعِ ۖ يَقُولُ الْكَافِرُونَ هَٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بلانے کی طرف دوڑیں گے ۔ کافر کہیں گے یہ مشکل (ف 1) دن آیا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

قدرتی آواز کو تاثیر یہ ہوگی کہ بلانیوالے (اسرافیل) کی آواز کی طرف بھاگے چلے جاوینگے۔ اس روز کافر کہیں گے یہ دن بہت ناگوار اور تکلیف دہ ہے۔