سورة القمر - آیت 4
وَلَقَدْ جَاءَهُم مِّنَ الْأَنبَاءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور ان کے پاس خبروں میں سے اس قدر آچکا ہے جس میں کافی تنبیہ ہے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس مضمون کے ذہن نشین کرنے کے لئے ان کے پاس گذشتہ زمانہ کی خبریں آچکی ہیں۔ جن میں کافی زجر اور تنبیہ ہے