سورة النجم - آیت 48

وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور یہ کہ اسی نے غنی کیا اور پونجی دی۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور ان صحیفوں میں یہ بھی مرقوم تھا کہ تحقیق دہی لوگوں کا مال بکثرت عطا کر کے غنی کردیتا ہے اور کمی کر کے گذارہ تنگ کردیتا ہے