سورة النجم - آیت 39
وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور یہ کہ انسان کے لئے وہی ہے جو اس نے کوشش کی۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور یہ بھی ان صحیفوں میں درج ہے کہ انسان جو کچھ محنت کرے گا وہی پائے گا۔ کسی اپنے جیسے انسان پر بھروسہ کر کے نقصان اٹھائے گا