سورة الأحقاف - آیت 6
وَإِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوا لَهُمْ أَعْدَاءً وَكَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ كَافِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جب آدمی جمع کئے جائینگے تو وہ (معبود) ان کے دشمن ہونگے اور ان کی عبادت کا انکار کریں گے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یعنی جب سب لوگ جمع کئے جائیں گے تو وہ ان کے معبود جن کو یہ پکارتے اور دعائیں مانگتے ہیں ان کے دشمن ہوجائیں گے اور انکی عبادت سے انکار کردیں گے کیونکہ ایک تو ان کو خبر ہی نہ ہوگی۔ دوم اگر ہوگی تو وہ سمجھیں گے کہ ہاں کرنے میں ہماری خیر نہیں اس لئے وہ صاف صاف انکار کردیں گے جو انکار ان کا صحیح اور بجا ہوگا۔