سورة آل عمران - آیت 94
فَمَنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر اس کے بعد جو کوئی اللہ پر جھوٹ باندھے وہی ظالم ہے ۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
تو یاد رکھیں کہ جو لوگ بعد اس کے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھیں گے کہ بغیر بتلائے اللہ تعالیٰ کے کوئی حکم تجویز کرکے شرعی بتلاویں اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہی لوگ ظالم ہیں