سورة الصافات - آیت 16

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے ۔ تو کیا ہم اٹھائے جائیں گے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ کیسی بہکی بہکی باتیں ہیں کہ ہم مر کر اٹھیں گے یہ بھی کہتے ہیں کہ بھلا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہم دوبارہ پھر جئیں گے ؟