سورة الصافات - آیت 8

لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اوپر والی مجلس کے لوگوں کی طرف شیاطین کان نہیں لگاسکتے اور ہر طرف سے انگارے پھینکے جاتے ہیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ایسا محفوظ کیا کہ وہ شیاطین اعلیٰ جماعت ملائکہ کی باتیں سن نہیں سکتے بلکہ ان کی طرف کان بھی نہیں لگا سکتے ہر طرف سے ان کو دھتکار ہوتی ہے