سورة الصافات - آیت 5

رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو ان میں ہے اس کا اور رب ہے مشرقوں کا

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

آسمانوں زمینوں اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کا وہی رب ہے۔ دنیا کی تمام مطالع کا اور مطالع کے پاس رہنے والی مخلوق کا پروردگار بھی وہی ہے