سورة سبأ - آیت 19
فَقَالُوا رَبَّنَا بَاعِدْ بَيْنَ أَسْفَارِنَا وَظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ فَجَعَلْنَاهُمْ أَحَادِيثَ وَمَزَّقْنَاهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھرآل سبا نے کہا کہ اے ہمارے رب ہمارے سفروں میں دوری ڈال دے ۔ اور انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ۔ پھر ہم نے انہیں افسانے بنادیا ۔ اور انہیں بالکل ٹکڑے ٹکڑے کردیا بےشک اس میں ہر صابر شاکر کے لئے نشانیاں ہیں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔