سورة الفرقان - آیت 77

قُلْ مَا يَعْبَأُ بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ۖ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو کہہ میرا پروردگار تمہاری کچھ پرواہ نہیں رکھتا اگر تم اس کو پکارو سو تم تو قرآن کو جھٹلا (ف 1) چکے سو جلدی اس کے وبال میں مبتلا ہوگئے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

چونکہ اصل عزت بندوں کی یہی ہے کہ اللہ کے ہو کر رہیں اس لئے اے نبی ! تو ان سے کہہ دے کہ اگر تم اللہ کی عبادت نہ کرو اللہ کو بھی تمہاری پرواہ نہیں اور نہ تمہاری کچھ عزت اس کے ہاں ہوگی پس اللہ کے ہاں عزت چاہتے تو اس کے ہو کر رہو نہیں تو یاد رکھو ؎ عزیز یکہ ازد گہش سر بتافت بہردر کہ شد امیج عزت نیافت سو تم نے بجائے ماننے کے اس کے حکموں کو جھٹلایا یعنی اس کا عذاب تم کو چمٹ جائے گا ذرا ہوش سے اعاذنا اللہ منہ ازمکافات عمل غافل مشو گندم از گندم بروید جو زجو