سورة الفرقان - آیت 75

أُولَٰئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَيُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَسَلَامًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ایسے لوگوں کو بدلے میں بسبب اس کے کہ انہوں نے صبر کیا ، بالاخانے ملیں گے اور ہاں ان کا دعا اور سلام کے ساتھ استقبال کیا جائے گا

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یعنی ہم کو نصیب ہو بس یہ جملہ اوصاف جن لوگوں میں ہوں گے وہی اللہ کے نیک بندے ہیں انہی لوگوں کو ان کے صبر کی وجہ سے بستیوں میں بالا خانے ملیں گے اور وہاں دعا اور سلام کے ساتھ ان کا استقبال کیا جائے گا