سورة الفرقان - آیت 70

إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک کام کئے سو ایسوں کی بدیوں کو خدا نیکیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشے والا مہربان ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

لیکن جن لوگوں نے ایسے گناہوں سے توبہ کر کے نیک عمل کئے ہوں گے اللہ تعالیٰ ان کی برائیوں کو نیکیوں سے تبدیل کر دے گا کیونکہ اللہ کو بندوں کی توبہ بہت اچھی معلوم ہوتی ہے اور اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے