سورة الفرقان - آیت 65

وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور وہ جو کہتے ہیں ۔ اے ہمارے رب جہنم کا عذاب ہم سے ہٹا بےشک اس کا عذاب ایک بڑی چٹی ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور وہ لوگ رحمان کے بندے ہیں جو دعا کرتے ہوئے کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار ! ہم سے جہنم کا عذاب ہٹا رکھیو کیونکہ اس کا عذاب بڑی بھاری مصیبت ہے