سورة الفرقان - آیت 51
وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَّذِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اگر ہم چاہتے تو ہر بستی میں ایک ڈرانے والا بھیج دیتے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ایسی گمراہی سے ہٹانے کیلئے ہم نے تجھ کو رسول کر کے بھیجا ہے اب یہ اسی پر معترض ہیں کہ فلاں بستی سے فلاں شخص رسول کیوں نہ ہوا بھلا یہ بھی کوئی سوال ہے اور اگر ہم (اللہ) چاہتے تو ہر بستی میں عذاب سے ڈرانیوالا نبی بھیجتے جو اللہ کے احکام بندوں کو سناتا مگر تیری موجودگی میں اے نبی حاجت نہیں تیری ہی روشنی سب اطراف میں پہنچ جائے گی