سورة الفرقان - آیت 36

فَقُلْنَا اذْهَبَا إِلَى الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَدَمَّرْنَاهُمْ تَدْمِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر کہا کہ تم دونوں اس قوم کی طرف جاؤ جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ، پھر ہم نے ان کو ہلاک کیا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پھر ہم نے دونوں کو کہا جائو اس قوم کی طرف جنہوں نے ہمارے حکموں کو نہیں مانا یعنی فرعون اور اس کی قوم کی طرف چنانچہ وہ گئے جن کا مختصر قصہ یہ ہے کہ وہ آخر تک تکذیب ہی پر اڑے رہے پس ہم نے ان سب کو تباہ کردیا