سورة النور - آیت 1

سُورَةٌ أَنزَلْنَاهَا وَفَرَضْنَاهَا وَأَنزَلْنَا فِيهَا آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہ ایک سورت ہے جسے ہم نے نازل کیا اور اسے فرض کیا اور اس میں ہم نے کھلی نشانیاں نازل کیں ، شاید تم نصیحت مانو (ف ٢) ۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس سورت نور کو ہم (اللہ) نے اتارا ہے اور اس کے احکام کی تعمیل کو ہم نے سب لوگوں پر فرض کیا ہے کیونکہ اس میں ان کی بھلائی ہے اور ہم نے اس میں کھلے کھلے احکام نازل کئے ہیں تاکہ تم نصیحت پائو