سورة المؤمنون - آیت 110
فَاتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيًّا حَتَّىٰ أَنسَوْكُمْ ذِكْرِي وَكُنتُم مِّنْهُمْ تَضْحَكُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
سو تم نے ان کا ٹھٹھا بنا رکھا تھا یہاں تک کہ تم ان کے پیچھے پڑ کر مجھے یاد کرنا بھول گئے ، اور تم ان پر ہنستے ہی رہے ۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
وہ تو یہ دعا کرتے اور تم انکو مخول کرتے تھے یہاں تک تم ان کے ساتھ مخول میں مشغول ہوئے کہ ان کی وجہ سے تم میری یاد بھول گئے اور تم ان سے ہنسی کرتے رہے