سورة المؤمنون - آیت 107
رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اے ہمارے رب ہمیں اس جہنم سے نکال اگر ہم پھر (کفر) کریں تو ہم گنہگار ۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
مگر اے ہمارے مہربان پروردگار ! تیری رحمت سے تو کوئی بھی مایوس نہیں پھر ہم کیوں ناامید ہوں اے ہمارے مولا ! گوہم گہنگار ہیں مگر ہم نے یہ بھی سنا ہوا ہے کہ ؎ مستحق کرامات گنہگا رائد اے ہمارے پروردگار ! تو ہم کو اس دوزخ کے عذاب سے ایک دفعہ نکال پھر اگر ہم نے دوبارہ یہ کام کئے تو جو تیرا جی چاہے کیجئیو بے شک ہم ظالم ہوں گے